اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے۔ بندی و ترقی ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں قدرتی آفات کے بعد متاثرہ علاقوں میں اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے میکنزم کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے ہدایت کی کہ تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے ۔این ایف آر سی سی نے کہاکہ بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر فالو اپ ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات اور ضروریات کے تخمینے کے اعداد و شمار کو مردم شماری کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے ۔ اجلاس میں فورم کی جانب سے دریائوں کے قریب فشریز فارمز کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی گئی ۔فورم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں سیاحت کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ بتایاگیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔اعلامیہ کے مطابق 63 جامعات نے 85 ہزار 120 فوڈ پیکس تقسیم کئے،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 84 جامعات کے 20 لاکھ طلباء کو موبلائز کر رہے ہیں ،امدادی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی جامعات اور طلباء کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گی ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...