راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بْلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی، وزراء کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...