ا سلام آباد(این این آئی) چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے پاکستان بھر میں مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے 200 ملین روپے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے۔گوادر پرو کے مطابق سی این این سی کے صدر اوورسیز چانگ گوالیانگ کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے جا نی ، املاک اور انفراسٹرکچر کے نقصان پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے چانگ نے احسن اقبال کو سی این این سی کی طرف سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ میں تقریباً 200 ملین روپے کے عطیہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مزید مدد کے لیے اپنی کمپنی کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لیے چینی حکومت، کمپنیوں اور چینی شہری امدادی اقدامات کو سراہا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے لیے چین کی طرف سے مسلسل آنے والی امداد 644.1 ملین یوآن (90.2 ملین ڈالر کے برابر) سے تجاوز کر چکی ہے۔ چینی حکومت نے 400 ملین یوآن ، چینی فوج نے 100 ملین یوں ، چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز نے 125 ملین یوآن اور چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے 2.1 ملین یوآن کی امداد فراہم کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...