اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر بابر اعوان نے کہاہے کہ آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے، جھوٹا بندا اہل نہیں ہوسکتا ،ہم لوگ دو تہائی اکٹریت سے واپس آ رہے ہیں، اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو عمران خان ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے کیسز کا لنڈا بازار لگا دیا، عمران خان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ شیر کا بچہ ہر بار پیش ہوا ہے، یہ سارے کیسز جھوٹے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت والے ہی جھوٹے ہیں، مریم نواز نے اب یہ موقف لیا ہے کہ یہ گھر ہی میرا نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت صرف اٹک کا پل ہی کراس کر کے دیکھا دے، یہ صرف سیکیورٹی حصار میں بیٹھ کر برقیں مارتے ہیں، یہ وہ لاٹ ہے جس کو تلاش کیا گیا کہ وہ بائیس کروڑ لوگوں کو لیڈ کرے۔ انہوںنے کہاکہ ابا کہتا ہے گھر میرا نہیں ہے، بیٹا کہتا ہے میں پاکستانی نہیں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ تین ضروری باتیں چل رہیں ہیں، آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے،جھوٹا بندا اہل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ 62ون ایف میں لکھا ہوا ہے کہ وہ صادق اور امین ہو گا،اگر تبدیلی لانی ہے تو دو تہائی اکثریت سے سینٹ اور نیشنل اسمبلی میں لائی جائے ۔ بابر اعوان نے کہاکہ اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ عمران خان ہے، ہم لوگ دو تہائی اکٹریت سے واپس آ رہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ کوین آف ٹلنگ لائز اب لندن میں ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ سائفر ہے ہی نہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ سب اداروں نے کہا کہ سائفر ہے ،پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا وہ ہمیں قبول نہیں ،اب وہ مان گئے کہ سائفر ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ میں کہتا ہوں کہ سائفر مداخلت ہے، سازش ہے، سازش ہے، آج بھی وہ سائفر پڑھے بغیر کوئی بھی یہ کہتا ہے کہ سازش نہیں ہوئی تو وہ آنکھ پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا ہے کہ سورج نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم عنقریب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، کب کریں گے، یہ عمران خان بتائیگا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ڈالر کے ریٹ نیچے آنے سے بجلی کے بل، کرایوں یا کسی بھی چیز میں فرق پڑا ؟ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...