فلسطین کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے چرچے،لوگوں کی تعریفیں

0
757

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) فلسطین کی پانچ بچوں کی والدہ کی جانب سے گزر سفر کے لیے ٹیکسی چلانے کے عمل کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ پٹی کی 39 سالہ پانچ بچوں کی والدہ نائلہ ابو جبہ نے مالی مشکلات سے بچنے اور گزر سفر کے لیے گزشتہ ہفتے ہی ٹیکسی چلانا شروع کی ہے۔ نائلہ ابو جبہ نے بتایا کہ ان کی ایک سہیلی ہیئر ڈریسر کا کام کرتی ہیں، جن سے انہوں نے ایک دن مشورہ مانگا کہ اگر وہ خواتین کے لیے ٹیکسی سروس شروع کرے تو کیسا رہے گا؟نائلہ ابو جبہ نے بتایا کہ ان کی سہیلی نے ان کے مشورے کو لاجواب قرار دیتے ہوئے انہیں جلد سے جلد کام شروع کرنے کا حوصلہ دیا۔پانچ بچوں کی کفیل نائلہ ابو جبہ کے مطابق جب کچھ عرصہ قبل ان کے والد کی وفات ہوگئی تھی تو انہوں نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ مل کر کار خریدی تھی، جسے اب وہ بطور ٹیکسی چلا رہی ہیں