امریکی سفیر سے سائفر پر بات نہیں ہوئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری

0
168

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں ڈونلڈ لو بھی تھے جن سے سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔ایک انٹرویرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا، غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی کوشش ہے کہ زبردستی کسی امپائرکی انگلی اٹھ جائے، امپائرکی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہیگی، خان صاحب تو لیاری الیکشن تک سے بھاگ نکلے،عمران خان نے تونبیل گبول کے بھی مقابلے سے راہ فراراختیارکی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یوٹرن پر یوٹرن ہوتا ہے، استعفے منظورہونا شروع ہوئے تو عمران خان عدالت جا پہنچے، عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک عمران کو لاڈلیکی طرح چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان کا مقصد یہ ہیکہ اگروہ وزیراعظم نہیں تو بھلے جمہوریت جائے، پرامید ہوں اپنے اداروں سے کہ کوئی عمران کی باتوں میں نہیں پھنسیں گے، نومبر میں کوئی بڑا طوفان یا ہیجان انگیز مون سون نہیں آئیگا، نومبرنارمل مہینہ بن کر ہمارے کیلینڈر سے گزرجائیگا۔