سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی میں لایا گیا،شیخ رشید

0
158

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہیکہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوویڈیو، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں البتہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کا بگل بج جائے گا اور پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تنا اور ٹکرا کسی طرف جا سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔