لاہور(این این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ایسے صارفین کو لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)سلنڈر فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جنہیں اکثر سردیوں کے دوران گیس کے انتہائی کم پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں رہنے والے 10 لاکھ ایسے صارفین کی نشاندہی کی ہے جو ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی کے اہل ہیں۔پٹرولیم ڈویژن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ایک سینئر افسر کو ایل پی جی سپلائی آپریشن کو انجام دینے کا کام سونپا گیا ہے چونکہ یہ اقدام عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے اس لیے صارفین کو ایل پی جی نو پرافٹ نو لاس ماڈل یعنی بغیر کسی منافع یا نقصان کے فراہم کی جائے گی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایس این جی پی ایل کے 70 لاکھ صارفین ہیں جن میں اکثریت گھریلو صارفین کی ہے، گیس کے مقامی ذخائر میں کمی اور بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے کمپنی کو کئی برسوں سے گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ایس این جی پی ایل نے صنعت، بجلی اور دیگر شعبوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے قطر سے ایل این جی کی درآمد بھی شروع کر دی ہے، بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے کل ایل این جی سپلائی میں ایل این جی کا حصہ تقریبا 55 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ ایل پی جی سپلائی آپریشن شروع کرنے سے قبل ایس این جی پی ایل پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر عوام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے-
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...