اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد عمران خان کو اپنے بیانیے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی لیکن وہ معافی مانگنے کے بجائے احتجاج کے حلف لے رہے۔ اپنے بیا ن میں شیری رحمن نے کہاکہ ہر کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت لیکر عمران خان ”جیل بھرو تحریک”کی دھمکیان دے رہے، عمران خان چاہتے ہیں لوگ جیل جائے وہ خود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ”عمران بچائو تحریک”اور ایم آر ڈی میں فرق ہے۔ انہوںنے کہاکہ ”جیل بھرو تحریک”کی باتیں کر کے عمران خان شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے قائد نہیں بن جاتے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر یہ اپنی ذاتی لڑائی لڑ رہے، اس ذاتی لڑائی میں انہوں ہر لیکر کراس کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آڈیو لیکس میں ان کے قول و فعل میں تضاد واضح ہو چکا ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا ان کے چہرے کے پیچھے چہرے چھپے ہوئے۔شیری رحمن نے کہاکہ یہ خود ایک جیتے جاگتے اور سب سے بڑے ڈیپ فیک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا چیرٹی کے نام پر فنڈنگ، سائفر سازش، غداری بیانیہ، توشا خانہ اور اداروں کو جانور اور چوکیدار کہنا بھی ڈیپ فیک ہے؟
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...