سیرت النبی ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہی نجات ممکن ہے، پروفیسر احسن اقبال

0
141

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے جشن عیدمیلا دالنبی ۖ پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ ہر سال پوری قوم عیدمیلا دالنبیۖعقیدت و احترام سے بناتی ہے،آنحضرت ۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے،سیرت النبی ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہی نجات ممکن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیرت النبی ۖ سے ہمیں عفو و درگزر اور صبر کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب عدم برداشت معاشرے میں عام ہے ،سیرت النبی ۖکو اپنا کر ہی ملک کو امن و آشتی کامظہر بنایا جاسکتا ہے ،خاص کر نوجوانوں کو سیرت النبی ۖ کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ اسلام علم حاصل کرنے اور بلند کردار کے خصائص پیدا کرنے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمت اور علم کے حصول سے ہی ترقی ممکن ہے،تاریخ میں مسلم سائنسدانوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمائیاں کردار ادا کیا ،آج بھی اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔