اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے برلن کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے حالیہ مشترکہ پریس بیان پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان (ایم ای اے) کے غیر ضروری تبصرے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کی مرکزیت کو اجاگر کرتے ہوئے، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل کے حوالے سے عالمی برادری کے کردار اور ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے۔ جہاں وزرائے خارجہ کے اظہار خیال نے تنازعہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری میں بڑھتی ہوئی عجلت اور تشویش کو واضح کیا ہے، وہیں بھارتی وزارت امور خارجہ کے بے جا ریمارکس نے ایک ایسے ملک کی مایوسی کو بے نقاب کیا ہے جو جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ علاقے میں بے رحم قابض افواج کے ذریعے انسانی حقوق کی قابل مذمت جاری خلاف ورزیوںکے معاملے پر خود کو تیزی سے تنہا ہوتا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ دنیاکو معلوم ہے کہ جب بھی جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور ظلم و بربریت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو بھارت سرحد پار دہشت گردی کا جھوٹا راگ الاپنا شروع کر دیتا ہے۔ تاہم، اسے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایسی کسی بھی قسم کی چال بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا چہرہ اور پاکستان پر سرحد پار سے دہشت گردی کے الزامات کا جھوٹ پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی کھوکھلی تردید اور ذمہ داری سے راہ فرار بھارتی شرانگیزی کی حکمت عملی کو زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکیںگے جس کا وہ الزام دوسروں پر عائد کر دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور شراکت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، بھارت کا ایف اے ٹی ایف کی طرف اشارہ، پاکستان کے حوالے سے اپنے مخصوص تعصب، دشمنی اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کی سیاست کر رہا ہے اور پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی اپنی رکنیت کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے بیانات کے بارے میں مضحکہ خیز تبصرے کرنے کے بجائے بین الاقوامی برادری کے جائز خدشات کو دور کرنے اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے طرز عمل کو درست اور بہتر ہوگا اور بھارت کو خود کا جائزہ لینا چاہیئے۔ پاکستان عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیریوں کو ان کی اپنی خواہشات کے مطابق ان کا حق خودارادیت دیا جائے جیسا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...