صدر سیاست سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں ان کا کوئی کردار نہیں،وزیر قانون

0
182

اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر سیاست سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں ان کا کوئی کردار نہیں۔ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ صدر آئینی کردارکے منافی مقاصدکے حصول کیلئے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے۔