اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے آج اسلام آباد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے بہترین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے جاپان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو سراہا۔سفیر نے جاپان کے آنجہانی سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی تدفین کے موقع پرخرم دستگیر کی موجودگی پر اظہار تشکر کیا۔ مسٹر واڈا نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے دوران جاپان کے تعاون کا اعادہ کیا۔وزیر توانائی نے کہاکہ میں جاپان کے لوگوں کے حسن سلوک اور جذبہ سے متاثر ہوا، وہ جاپان میں پاکستانی سفارتخانے کو خطوط اور رقم بھیجتے رہے ہیں۔وزیر نے جاپانی سرمایہ کاری بالخصوص توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ خاص طور پر قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ جاپانی سفیر نے حکومت کے شمسی توانائی سے بجلی کی تیاری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیاں اس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔جاپانی سفیر نے یاد دلایا کہ جاپانی حکومت پاکستان کے بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور یقین دلایا کہ جاپان پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...