اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ، پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ پیداہوئی،بریک ڈائون سے 8ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، 5 ہزار میگاواٹ کو دوبارہ سسٹم میں واپس لے آئے ہیں، 500 کے وی کی 2 ٹرانسمیشن لائنوں میں اکٹھی خرابی حیرانی کی بات ہے، انکوائری ٹیم 4 دن میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی، جہاں تکنیکی خرابی ہوئی بحالی کا کام کررہے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ صبح 9 بج کر 16 منٹس پرکراچی سے جنوب میں 500 کیوی کی 2 ٹرانسمیشن لائنوں میں خرابی پیداہوئی جس کے نتیجے میں ملک کے جنوبی حصوں میں بلک آئوٹ ہوا ۔انہوںنے کہاکہ خرابی کے باعث پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے ،دونوں لائنوں میں اکٹھی خرابی پیداہوناحیرانگی کی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ قبل از وقت اسے حادثہ کہناغلط ہو گا، وزارت توانائی خرابی کی وجہ معلوم کررہی ہے،انکوائری ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 4دن کے اندر وزارت توانائی کورپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ انکوائری رپورٹ آنے پرپتہ چلے گاکہ دونوں لائنیں اکٹھی کیسے ٹرپ ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انکوائری رپورٹ کی تھرڈ پارٹی تصدیق بھی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سسٹم میں پیداہونیوالی خرابیوں کو نہیں روکاجاسکتا تاہم خرابی کی وجوہات جاننا، اسے دور کرنااور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جہاں تکنیکی خرابی ہوئی وہاں بحالی کا کام ہو رہاہے ،بلیک آئوٹ کے فوری بعد ہماری پوری کوشش تھی کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی بحال رکھی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کو نیشنل گرڈسے دی جانے والی ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہوا تاہم کے الیکٹرک کے پلانٹ سے بجلی کی فراہمی جاری رہی۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے کچھ علاقوں کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اورکوئٹہ کے علاقوں میں شٹ ڈائون ہوا،جزوی طورپر ملتان اور فیصل آبادمیں بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔ بریک ڈائون کے نتیجہ میں پاور پلانٹ سے 8ہزاربجلی نکل گئی تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شمال میں چشمہ کے 4 میں سے 3 نیوکلیئر پاور پلانٹ بحال کر دیئے گئے ہیں، چوتھا بھی جلد بحا ل ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ5 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں دوبارہ شامل کردی گء ہے ۔ملتان اورفیصل آباد میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال ہے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ حیدرآباد میں ابھی مسئلہ ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...