صدر مملکت کا سیلاب متاثرین کی بس میں آ تشزدگی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

0
210

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حیدر آباد۔ کراچی موٹروے پر سیلاب متاثرین کی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہارِ ہمدردی اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔