کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ضمنی انتخابات میں شاندار کارکردگی پر ان کو شاباش دیتے ہیں ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ملتان میں وائس چیئرمین کو عبرتناک شکست دی، لیاری میں پی ٹی آئی بھاگ گئی ،100فیصد نبیل گبول لیاری سے جیت جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام لیکن عین وقت پر اسٹے آرڈرز جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،لیاری کے عوام کو اپنا حقیقی نمائندہ منتخب کرنے سے محروم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے گذارش ہے لیاری میں ضمنی انتخاب پر اسٹے آرڈر ختم کیا جائے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اسیمبلی تو جانا نہیں ،این اے 239 ، مردان ، پشاور ، چارسدہ ، فیصل آباد ، اور ننکانہ صاحب کی عوام دو تین ماہ کے بعد ایک اور ضمنی انتخاب کے لیے تیار ہو جائے، عمران خان ہر اہم معاملے پر کھلواڑ کر رہے ہیں ، عمران خان قوم کے پیسہ ، ملکی سالمیت ، قومی اداروں سے کھیلتے رہتے ہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...