کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 8 میں سے 2 پر شکست دینے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔آصف علی زرداری نے علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے۔آصف علی زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، جیالے قابل فخر ہیں، ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہیان کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول کا منشور ہے۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے، عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے، قائدِ عوام کا فرمان مشعل راہ ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...