کابل (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ناگزیر ہے ،وزیر اعظم عمران خان شروع سے اسی موقف پر قائم ہیں کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا،پاکستان، ہمیشہ افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات کا حامی رہا ہے ،خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ کابل میں افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ملاقات کی جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ، اس ملاقات میں شامل تھے۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔افغان وزیر خارجہ نے افغانستان آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے پرتپاک خیر مقدم پر افغان ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین، گہرے ،دیرینہ، ،تہذیبی اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان شروع سے اسی موقف پر قائم ہیں کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، ہمیشہ افغانستان میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات کا حامی رہا ہے ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...