ہٹیاں بالا (این این آئی)سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی نائب صدر پا کستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فرعونی دعوے کرنے والوں کا انجام دنیا نے دیکھ لیا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر کنگال کرنے ،معاشرتی تقسیم اور نفرت کے بیج بونے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو انہیں گزشتہ عام انتخابات کے جھوٹے وعدے یاد دلائیں، جماعتی ٹکٹ کا فیصلہ وارڈ سے لیکر یونین کونسل تک جماعت کے کارکنان اور عہدیداران کرینگے ،مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اسے ملے گا جسے جماعتی تنظیم و کارکنان کی حمایت حاصل ہوگی، میرا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، میرٹ پر فیصلہ کرینگے جو ٹکٹ نہ ملنے پر جماعت چھوڑنے کی دھمکی دیتا ہے وہ کل کے بجائے آج ہی چلا جائے، جماعت کسی شخص کا نام نہیں جس کو ذمہ داری ملے گی سب نے یکجان ہوکر اس کا ساتھ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان نے ہٹیاں بالا کے مسلم لیگی عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اجلاس سے سابق ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر فرید خان، کیپٹن ریٹائر عبد الودود قاضی شمیم ،نصیر اعوان، ارشد میر، انتظار گیلانی، غزالہ اشرف، جویریہ اعوان، اسلم کاظمی و دیگر و دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرونگا یہ فیصلہ کارکنان نے کرنا ہے اگر یہ فیصلے بھی متفقہ نہیں کرسکتے تو پھر ہم کیسے کہیں گے کہ ہم نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، میرے ساتھی میری قوت ہیں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہر گاوں سے واقف ہوں برادریوں قبیلوں اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں جماعت کے لیے کام کرنا ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں جماعت کے پرچم کو سربلند رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار بننا ہر شخص کا حق ہے مگر جب فیصلہ ہوجاے تو اجتماعیت کا فیصلہ سب کا ہوتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے گزشتہ انتخابات میں مجھے اسمبلی سے باہر رکھنے کی سازش کرنے والے آج خود پارلیمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہروارڈ کی تنظیم اور جماعتی کارکنان فیصلہ کرینگے کہ جماعت کا امیدوار کون ہوگا اور یہی سلسلہ یونین کونسل تک بھی جائیگا ،تحصیل چکار سے ممبر ضلع کونسل کے لیے امیدواران کا متفقہ طور پر انتخاب ہوچکا ہے ماسوائے چند ایک وارڈز کے باقی بھی ہر جگہ امیدوار فائنل ہوچکے اب ہٹیاں بالا چناری اور لیپہ ویلی کے اندربھی اگلے چند دنوں میں دورہ کررہا ہوں جہاں کمیٹیوں کی تشکیل کی جائیگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...