اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کے پلیٹ فارم کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جس پر بھارت بے نقاب ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے کہا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب عمران خان کی حکومت کا نتیجہ ہے، فیٹف حکام اجلاس میں کہتے تھے کہ اس سے پہلے پاکستان نے کبھی اتنا موثر کام نہیں کیا، اس کا سہرا پی ٹی آئی اور عمران خان کو جاتا ہے۔موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد نے فیٹف قانونی سازی میں رکاوٹیں پیداکیں ۔حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ جب فیٹف کیلئے قانون سازی کررہے تھے تو یہ لوگ این آراو مانگنے آگئے تھے اب یہ تاریخ کا حصہ بن گیا کہ کس طرح فیٹف قانون سازی پرحکومت نے این آراوبل پیش کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کو اب فیٹف کی ممبرشپ کیلئے اپلائی کرناچاہیے تاکہ بھارت کی چیرہ دستیوں کو بے نقاب کیا جاسکے، بھارت نے فیٹف پلیٹ فارم کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو فیٹف کا رکن بن کربھارت میں قواعد کی نشا ندہی کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...