لندن (این این آئی)برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کر لیا ہے۔اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا پر اپنے غیرمناسب، برے رویے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، انہیں منفی رویے کے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قرار دیا جاتا ہے۔اینڈریو ٹیٹ نے رواں ہفتے کے آغاز، 24 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔35 سالہ اینڈریو ٹیٹ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ اللہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے۔اینڈریو ٹیٹ کا اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متلعق کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کر لینا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کو دنیا کا آخری اور سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...