واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے۔ڈاکٹر شاہ سن 2013 سے ہیریس کانٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔کووڈ 19 پر کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر عمیر شاہ ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ریاست واشنگٹن کے گورنر انسلی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمیر شاہ کی خدمات کو سراہا گیا۔پریس کانفرنس میں گورنر انسلی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی ڈھائی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 23 اموات ہوئی ہیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...