سعودی عرب کا شہریوں کی کم سے کم اجرت 4000 ریال تک بڑھانے کا اعلان

0
505

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت تین ہزار ریال سے بڑھا کر چار ہزار ریال کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے بدھ کو سعودی شہریوں کی کم سے کم اجرت میں 33 فی صد اضافے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس کا پانچ ماہ کے بعد اطلاق ہوگا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیصلہ کس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت نے واضح کیا کہ اگر کسی کمپنی کا ملازم کوئی سعودی شہری نئی وضع کردہ کم سے کم اجرت سے بھی کم ماہانہ تن خواہ وصول پائے گا تو اس کو کمپنی کے سعودی شہریوں کے لیے مختص ملازمتوں کے کوٹا میں شمار نہیں کیا جائے گا