اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی پائیدار بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار اداروں کی معاونت سے تیار کی جانے والی پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...