اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمران خان کیسے انقلاب کی باتیں کررہاہے ، صبح انقلاب کی باتیں اور رات کو پائوں پکڑ تا ہے ،کیا انقلاب اداروں کو کمزور کرنے کیلئے ہوتا ہے؟ادارے کو کہا جا رہا ہے وہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لے،یونیورسٹی کالجز میں جا کر ادارے اور قومی رہنمائوں کے خلاف بچوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے،لانگ مارچ پرامن کرنا ہوتا تو کبھی بھی یہ نہ کہتا پچیس جولائی کو میری تیاری نہیں تھی،ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے،قتل میں عمران خان اور سلمان اقبال کو شامل تفتیش کیا جائے،فیصل واوڈا سے بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ارشد شریف شہید کا ہمیں بہت دکھ ہے،پاکستان بنتے وقت بے شمار لوگوں نے قربانیاں اور شہادتیں دی تھیں جس کی وجہ سے پاکستان قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں اپنی ماضی کی غلطیوں اور آئینی کاموں کا بتایا گیا،جنہوں نے پاکستان کیلئے جدوجہد کی ان کے متعلق ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ان کے بارے میں باتیں کرتے تھے،ہم اداروں کے بارے میں باتیں کرتے تھے، ہم چاہتے تھے اس ملک میں آئین کی بحالی ہولیکن آج جو باتیں کی جارہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 4 سال سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی،پنجاب کے سلیبس میں ایک مضمون ایڈ کیا گیا جس میں نواز شریف کو چور ڈاکو لکھا گیا ہے،اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اسکولز کالجز میں جا کر بچوں کی ذہن سازی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ 4 ،5 ماہ جو کچھ یہ کرتا رہا اور جیسا انقلاب یہ قوم کو دکھاتا رہا سب کے سامنے ہے ،صبح کو انقلاب کی باتیں اور رات کو پائوں پکڑ تا رہا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری باتوں کو سیاسی لیا جاتا تھا لیکن جس انقلاب کی باتیں یہ کرتا تھا وہ کیسا انقلاب ہے؟کیا انقلاب معیشت کو تباہ کرنے کیلئے ہوتا ہے؟،کیا انقلاب اداروں کو کمزور کرنے کے لیے ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ادارے آپ کے ساتھ تھے تب آپ کہتے تھے ادارے ایک پیج پر تھے ،آج کہتے ہیں نیوٹرل جانور ہوتا ہے اور اسلام میں نیوٹرل ہونا جرم ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...