لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں لانگ مارچ کے دوران عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے پر پارٹی رہنمائوں میں شدید تکرار ہوگئی اور عمران خان کا کنٹینر پارٹی رہنمائوں کی لڑائی کا اکھاڑا بن گیا۔ لاہور پارٹی کی تنظیم، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مطلوبہ تعداد میں عوام کو نہ لانے پر اسد عمر آگ بگولہ ہوگئے اور کھری کھری سنادیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کنٹینر پر عمران خان کی موجودگی میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اسلام آباد سے ایم این اے علی اعوان پر برس پڑے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کی تاہم اسد عمر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی دیگر مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دئیے۔ علی اعوان نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تو اسد عمر نے انہیں دھکے سے پیچھے دھکیل دیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی طرف سے حلف کے مطابق مطلوبہ لوگ نہ لانے پر ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر یونین کونسل سے 150 افراد کو لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم ایسا عملی طور پر نہ ہو سکا۔ لبرٹی چوک لاہور سے جس مارچ کے صبح 11 بجے نکلنے کا اعلان کیا گیا تھا وہ سہہ پہر کے آخری ایک مختصر تقریر پر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ”سائینٹیفک ایپ”بھی تیار کی تھی جس میں ہر یونین کونسل اور وارڈ سے عوام کو لانے، آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور پتے درج کئے گئے تھے۔ اسی ایپ میں جیوفنسنگ اور جیو ٹیگنگ کے فیچرز بھی دئیے گئے تھے۔ اس ایپ کے ذریعے مارچ میں آنے والے افراد کی لوکیشن کا پتہ چلنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن یہ ایپ بھی عین موقع پر دھوکہ دے گئی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...