اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل (ڈسلیکسیا) کو اجاگر کرنے کا خصوصی مہینہ منایا جا رہا ہے،پڑھنے لکھنے کی مشکل کا شکار بچوں کے تخلیقی فن پارے ان کی بے مثال صلاحیتوں کا شاہکار ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ ڈسلیکسیا معذوری نہیں ہوتی، معمولی تربیت سے پڑھنے لکھنے اور حروف کو پہچاننے کی مشکل دور ہو جاتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈسلیکسیا بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ اس قانون کا نام ”ڈِس۔لیکسیا’ خصوصی اقدامات ایکٹ 2022” ہے جسے پارلیمنٹ منظور کر چکی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیاجا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام کے تحت اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ پڑھائی لکھائی کی مشکل کو دور کرکے بچوں کی تعلیمی صلاحیتیں بڑھائی جا سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مارپیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ قانون کے تحت تمام سکولوں میںڈِس۔لیکسیا کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہر سکول میں ڈِس۔لیکسیا تھراپسٹ رکھے جائیں گے ،تربیت یافتہ اساتذہ اور تعلیمی عملہ بھی مقرر ہوگا ۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا،ڈِس۔لیکسیا کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں، پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر خود بھی ‘ڈِس۔لیکسیا’ کی مشکل کا سامنا کرچکی ہیں
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...