اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔ سوشل میڈیا پر شر کاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے ،عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے، اس پر بات کرے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں،جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے اسی صورتحال کا سامنا رہے گا،ہم چاہتے تھے الیکشن میں جائیں،دوسری سیاسی جماعتوں کی جمہوری رائے کیساتھ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے کسی عمل پر اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن حملہ نہیں کیا جاسکتا، کل ادارے کی طرف سے قوم کو گواہ بنا کر کہا گیا آئینی کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...