اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اس وقت عمران خان کی اتنی سپورٹ کر رہا ہے جتنی مودی کی بھی نہیں کرتا۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف عمران خام جو فرمائشی زبان بول رہا ہے ، بھارتی میڈیا اسے فل کوریج دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ازلی دشمن کا ترجمان بن گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کے حالیہ بیانات سے اس بات پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے کہ شہباز گِل نے فوج کے خلاف ایک چینل پر جو بیان دیا تھا اس کا ماسٹر مائنڈ عمران نیازی ہی تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اداروں کے خلاف بات کرنے پر بھارتی میڈیا میں مقبول ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھارتی چینل کے اینکرپرسن نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کا ایجنڈا معلوم ہے، عمران خان آئی ایس آئی کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ بھارت میں مقبول ہیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...