اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔فارنگ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تھانہ ترنول میں عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...