اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ایم ایلـ1اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پْرعزم ہے، ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیرکو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران میں پیش کیے جاہیں گے اور ان منصبوں پہ ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ان منصوبوں خاص طور پر ایم ایل۔ون اور کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر ) منصوبوں کو شروع کرنے میں پْرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے (ایم ایلـ1) اور کے سی آر منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو ایک اسٹریٹجک پروجیکٹس’ سمجھے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام کام کارروائیاں مکمل کر لیا گیا ہے جن میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ڈبلیو پی کی منظوری بھی شامل ہے۔ وفافی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔وزیر نے مختلف شعبوں جیسے توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافتی اور دیگر میں کئی دیگر منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا جو کہ یکم نومبر کو وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران آٹھاہیں جاہیں گے اور مختلف منصوبوں پر ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔ چینی سفیر نے حکومت بالخصوص وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...