اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی( کل) منگل کو بیجنگ آمد سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے پہلی براہ راست پرواز بیجنگ پہنچ گئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق10 فروری 2020 سے بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان کووڈ 19 کی وجہ سے معطل آپریشن کے بعد پی آئی اے نے اب باضابطہ طور پر دونوں دارالحکومتوں کے درمیان اپنا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پہلی پرواز پی کے 854 جس میں 61 مسافر سوار تھے جو گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 55 منٹ پر بیجنگ کیپیٹل ایئرپورٹ پہنچی۔ ایک پاکستانی مسافر رضا خان نے سی ای این کو بتایا کہ وہ بیجنگ پہنچنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیجنگ میں کاروبار ہے اور براہ راست پرواز ان کے لیے موزوں ہے۔ انہوں نے کہا میں گزشتہ دو ماہ سے بیجنگ کے لیے براہ راست پرواز کا انتظار کر رہا تھا اور خوش قسمتی سے مجھے ایک مل گئی۔ اب میں اپنی کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتا ہوں۔ میرے لیے براہ راست پرواز کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک مختصر فاصلہ، اور دوسرا کم کرایہ۔ چائنہ اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد عباسی نے کہا کہ وہ بیجنگ میں پڑھ رہے تھے لیکن کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ براہ راست پرواز نے اسے بیجنگ میں اپنی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا میں آج بہت خوش ہوں کہ میں بحفاظت بیجنگ پہنچ گیا اور مجھے جو ٹکٹ ملا ہے وہ پچھلے مہینوں کے مقابلے بہت زیادہ رعایتی کرایہ ہے۔ قرنطینہ کے بعد میں اپنی آف لائن پڑھائی دوبارہ شروع کروں گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پی آئی اے چین کے لیے اپنے فلائٹ نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے اور چینگڈو، ڑیان اور بیجنگ کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے اور توقع ہے کہ پی آئی اے رواں سال دسمبر میں لاہور سے گوانگزو آپریشن شروع کر دے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...