اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اگلی 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای ) کے لیے تجارتی تبادلے، سرمایہ کاری ماحول، اہم خصوصیت رکھنے والی صنعتوں اور سیاحت پر مشتمل ایک آن لائن قومی پویلین کا آغاز کردیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی ) کے مطابق کلاڈ پویلین نے پاکستان کو ابھرتی مارکیٹ کے طور پر پیش کیا ہے۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنا اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم مختلف تجارتی میلوں میں شرکت کے منتظر ہیں، خاص طور پر اس نومبر میں شنگھائی میں ہونے وا لی آئندہ 5ویں سی آئی آئی ای میں۔ انہوں نے کہا 5 سے 10 نومبر تک طے شدہ، 5ویں سی آئی آئی ای دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، اپنے برانڈز کو فروغ دینے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں مزید کاروباری شراکت داروں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر ے گی ۔ ایکسپو نے حال ہی میں اپنی کلاؤڈ سیریز کا آغاز کیا، جو آن لائن قومی نمائش اور ڈیجیٹل سی آئی آئی ای پلیٹ فارم پر مشتمل ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سن چنگھائی نے کہا کہ آن لائن ملکی نمائش میں کل 30 ممالک نے حصہ لیا ہے جو کہ اب آزمائشی طور پر چل رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایک آف لائن نمائش کے مقابلے کا دورہ کرنے کا تجربہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ سفیر نے کہا ٹی ڈی اے پی ذرائع کے مطابق پاکستان میں 60 ملین سے زیادہ افرادی قوت کا ایک بڑا ذخیرہ ہے، اور 150 ملین سے زیادہ صارفین کی ٹیلی ڈینسٹی بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان زراعت، ٹیکسٹائل، جوتے، دواسازی، کھیلوں کے سامان، پیکیجنگ، آئرن اور اسٹیل کی عالمی منڈی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم چین اور دنیا کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔سفیر نے کہا کہ چین پہلے ہی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور گزشتہ سال دوطرفہ تجارتی حجم ریکارڈ سطح پر پہنچا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سی آئی آئی ای جیسے اہم پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے چین پاک تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کی بدولت، حالیہ برسوں میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...