فسادی خان چار سال ملک کی ترقی کا دشمن بن کر اپنے ٹولے سمیت مسلط رہا، خرم دستگیر خان

0
291

چنیوٹ(این این آئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ فسادی خان چار سال ملک کی ترقی کا دشمن بن کر اپنے ٹولے سمیت مسلط رہا، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملکی ترقی خوشحالی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی جس کا سفر جاری ہے،جلد این ٹی ڈی سی کے ہزار ارب کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے ۔چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں 220/132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا ،مئی 2021 میں پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا ، سوا سال کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل ہوا چار ارب کی لاگت سے 500 میگا واٹ کا منصوبہ مکمل ہوا نئے منصوبہ سے سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں صارفین کو مکمل وولٹیج میسر آئینگے۔ سی او فیسکو کی بریفننگ لالیاں گرڈ اسٹیشن نے فیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئیگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا مشن ہے کہ اس مٹی کو سنوارنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لالیاں کی ترقی کا افتتاح کیا،توانائی ہوگی تو نیا روزگار فراہم ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال ترقی دشمن ٹولہ اس ملک پر مسلط رہا اور ملکی ترقی رک گئی ،پاکستان کو دوبارہ ترقی کی موٹر وے ڈالنے کا چیلنج ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے سی پیک لاکر پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھی ہے ،فسادیوں نے چار سال سی پیک روکے رکھا ، اب شہباز شریف نئے جذبہ سے اگے لیکر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد این ٹی ڈی سی کے ہزار ارب کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے ،صرف نواز شریف ایسا لیڈر ہے جس میں پاکستان کو ترقی دینے کی تڑپ ہے شنگھائی تھرکول منصوبہ بھی فسادیوں کی دشمنی کی وجہ سے چار سال رکا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی خوشحالی اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن کی کوششوں سے ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ تقریب میں امیدوار ایم پی اے پی پی 95 مسلم لیگ ن مہر شاہ بہرام ہرال ، لیگی رہنما محبوب عالم بھولا سمیت دیگر نے شرکت کی ۔