صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نومبر کو طلب کرلیا

0
275

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔