لاہور (ا ین این آئی) پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انٹری پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی ۔پاکستان کے سپر12سے سپر 4 میں آتے ہی سوشل میڈیا پر منچلوں کو بھی نیا کھیل ہاتھ آگیا۔دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی میمز وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر لفظ miracle ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے بعد نیدرلینڈز کے ٹام کوپر کا پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے خصوصی پیغام کہا کہ آپ جیت یقینی بنائیں، آپ جیتیں گے تو ہم چوتھے نمبر پر آئیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹام کوپر کو مایوس نہ کیا ایسی جارحانہ پرفارمنس دکھائی کہ سب دنگ رہ گئے اور سیمی فائل کا راستہ صاف کیا۔ادھر جنوبی افریقہ کی شکست نے بھی بھارت کی سیمی فائل میں رسائی ممکن بنائی اور بھارت نے زمبابوے کو ہارا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...