لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی جہاں شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ ائر پورٹ پر سیلفیاں بنائیں۔ اس سے قبل سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیے۔رپورٹس کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل (منگل ) پریکٹس سیشن شروع کر دے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9نومبر (بدھ)کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10نومبر (جمعرات)کو مدِ مقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔