شرم الشیخ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لئے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لئے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہا ۔