لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہاہے کہ لیجنڈاآف مولا جٹ کاپوری دنیا میں 200 کروڑ کے قریب بزنس کرنا پاکستان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے ،یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اگر محنت کی جائے تو پاکستان کی فلمیںبھارتی فلموں کو پچھاڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ”این این آئی ”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری کی کامیابی کے راستے کھل گئے ہیں اور ایسی مزید فلمیںبنا کر عالمی مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے پاکستان کو زر مبادلہ مل سکتا ہے اور اس سے پاکستان کو بھی بڑی مارکیٹ میسر آسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب جو بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار فلمیں بنائیں وہ پیشگی اپنے ذہن میں رکھیں کہ ہم نے فلم کو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی نمائش کے لئے پیش کرنا ہے جس سے معیار بھی مزید بہتر ہوگا ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...