اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے نااہلی کی درخواستوں سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ صادق و امین کا اعلیٰ پیمانہ غیر منتخب حکمرانوں کیلئے موجود نہیں۔آصف زرداری، فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیاجس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں،صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے سوا کسی آفس ہولڈر کے لیے موجود نہیں، یہ پیمانہ ان غیر منتخب لوگوں کے لیے بھی نہیں جن کی حکومت میں اس ملک کی آدھی عمر گزری۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے اثرات گہرے ہوتے ہیں،پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا میکنزم بنا سکتی ہے۔ فواد چودھری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لا کے سزا یافتہ نہیں۔ دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ متنازع حقائق کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے اور تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے۔تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ ان کو ہوئے نقصان کا مداوا نہیں۔ عدالتوں کے ایسی تحقیقات میں پڑنے سے عوام کا منتخب نمائندوں پر اعتبار کم ہوتا ہے اور عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے عام سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو اسی عدالت نے نااہل قرار دیا تھا۔ 7 ماہ بعد سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کر لی۔ اس دوران خواجہ آصف کے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم رہے۔ یقیناً اس دوران خواجہ آصف کو سیاسی نقصان اور بدنامی کا سامنا بھی رہا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا کہ عوام ہی کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ فیصلہ کریں ان کی نمائندگی کون کرے گا۔ اکیلے عوام ہی طے کر سکتے ہیں کون صادق اور امین ہے۔ نااہلی کا فیصلہ دینے میں کسی بھی غلطی سے ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...