اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کا اختیار کالعدم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل مسترد کردی ہے۔جسٹس اعجاز الا حسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کے اختیار سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت پیمرا کے وکیل احمد پرویز نے کہا کہ پیمرا کے اختیارات کو علیحدہ سے پڑھنا ہوگا، اتھارٹی کے بنیادی اختیارات ان کو نہیں دیے جاسکتے، اختیار دینے کے حوالے سے قواعد نہیں ہیں، چیئرمین پیمرا کے فیصلے بھی اتھارٹی میں ہی جاتے ہیں۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اختیار تو دیا سکتا ہے لیکن کس قائدے قانون کے تحت؟ کیا اتھارٹی کسی تیسرے گریڈ کے ملازم کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کا اختیار دے سکتی ہے؟پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے ایک ماہ میں 4 بار چینلز کو بند کیا، 10 روز کے لیے چینل کو بند کر دیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے۔جسٹس اعجاز لااحسن نے ریمارکس دئیے کہ قواعد بنانا لازم ہے، اب قواعد کس کو اختیارات دیتے ہیں وہ الگ بات ہے، 20 برس سے ابھی تک پیمرا نے قواعد نہیں بنائے، ہائی کورٹ کا فیصلہ آئے ایک برس ہوگیا، اب بھی قواعد نہیں بنے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل خارج کر دی۔خیال رہے کہ اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند یا معطل کرنے کے اختیار کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے پیمرا کو چینل معطل کرنے سے پہلے باقاعدہ قواعد بنانے کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...