سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا استعفیٰ منظور

0
333

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔ جمعرات کو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے اپنا تحریری استعفیٰ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے چیئر مین سینٹ نے منظور کرلیا ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قراردے دی۔