اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاہے کہ آب و ہوا کوئی سرحد نہیں جانتی ہے،اس کیلئے سرحدوں کے پار تعاون کو مسلسل مربوط کرنے کی ضرورت ہے،دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے در پیش بحران سے نمٹنے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے شرم الشیخ میں COP27 میں پاکستان پویلین میں دی لاسٹ اینڈ دی ڈیمیجڈ کے عنوان سے سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے در پیش بحران سے نمٹنے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کاپ 27 میں یقینی بنانا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصانات کے ازالہ ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کلائمیٹ فائنانس کے متعلق ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہم عالمی پلیٹ فارم میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہر ملک کو ویٹو حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گلوبل نارتھ گلوبل ساؤتھ سے آگے بڑھ کر فوری اقدامات کا تعین کرے جو ماحولیاتی خطرات کی نئی فرنٹ لائن کے کنارے پر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی دنیا بھی اپنے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے جنوبی ایشیا کے ماحولیاتی وزراء کے اجلاس میں کہا کہ آب و ہوا کوئی سرحد نہیں جانتی ہے،اس کیلئے سرحدوں کے پار تعاون کو مسلسل مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں علم، ڈیٹا پلیٹ فارمز، بہترین طریقوں، تجربات اور ترقی کرنے کے منصوبوں کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزی نے کہاکہ احولیاتی تبدیلی جیسے سب سے اہم چیلنج سے نکلنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی ہو گی۔وفاقی وزیر نے UNFCCC کے پویلین میں ایک پینل ڈسکشن میں پاکستان کے Living Indus Initiativeپر روشنی ڈالی، جس کا مقصد دریا کو آب و ہوا اور انسانی اثرات سے بچانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...