واشنگٹن (این این آئی)ماسکو کے اعلان کے بعد کہ اس کی افواج نے جنوبی یوکرین میں خیرسن سے انخلا شروع کر دیا ہے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خیرسن سے روسی انخلا کیف کے لیے ایک اہم فوجی پیش رفت ہے۔جیک سولیون نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت مضبوط اور غیر مشروط ہے۔ انہوں نے کیف کیلئے نئی فوجی امداد کا بھی اعلان کیا۔ نئی امداد میں فضائی دفاع کیلئے امداد بھی شامل ہے۔جیک سولیون نے کہا روس یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی میزائل اور ڈرون استعمال کر رہا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین پر بلاجواز روسی حملے کی جانب توجہ مبذول کرائیں گے۔یہ بیانات یوکرین کی فوج کی جانب سے جمعرات کی صبح یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے خیرسن علاقے کے 12 قصبوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے یہ یقین واضح نہیں کیا تھا کہ روسی افواج مکمل طور پر شہر سے سے نکل گئی ہیں یا نہیں۔ اس اعلان کے بعد امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کے حق میں بیانات سامنے آنا شرو ع ہوگئے۔اس پیش رفت کی اہمیت اس حوالے سے بڑھ جاتی ہے کہ یہ شہر ان چار خطوں میں سے جن کے روس سے الحاق کا اعلان ماسکو نے ستمبر میں کر دیا تھا۔خیرسن کا جغرافیائی محل وقوع بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خطہ دنیپروپیٹروسک اور نکولایف علاقوں کی سرحدوں پر واقع ہے، اور اس کی جنوب میں کریمیا کے ساتھ زمینی سرحد ہے۔ جنوب مغرب میں بحیرہ اسود اور جنوب مشرق میں اس کی سرحدیں ازوف کے سمندر سے ملتی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...