میلبرن ( این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹیم نے محنت بہت کی ہے، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، ہمیں نیدر لینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے میلبورن پہنچ گئے، گرائونڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور 1992ء کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہم نے حال ہی میں ہوم سیریز کھیلی ہے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گرائونڈ نہیں گیا، 30 سال بعد گرائونڈ دیکھوں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ روانگی سے قبل کہا تھا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا، لیکن ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں، ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں جبکہ یہ نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، میں نے ایک کام کیا اس ٹیم سے پنگا نہیں لیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ 1992ء میں کپتان عمران خان نے جو اسپیچ کی تھی وہ ہی میں نے تقریر دہرائی، کھلاڑیوں کو یہ ہی کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گرائونڈ میں اپنا سو فیصد دیں، فائنل سے قبل ہم تھوڑا خوف زدہ تھے، یہ لڑکے دلیر ہیں دبائونہیں لے رہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا کہ زندگی میں ایسے موقع کم ملتے ہیں، ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے تجزیہ کاروں کیلئے کہا کہ تنقید کریں لیکن ہاتھ ذرا ہولا رکھیں، ٹی وی شو دیکھتا نہیں ہوں لیکن علم ہوجاتا ہے، سب کی اپنی رائے ہے جس کی عزت کرتا ہوں، لیکن ایجنڈا بیس شو یا رائے نہیں ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...