اسلام آباد(این این آئی) ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف پرفائرنگ کرنیوالے چار میں سے ایک شوٹر سے ملنے نہیں دیا گیا،کینیا پولیس کے صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا یقین ہے،افسر تک رسائی نہ دینا عجیب بات ہے، تین شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضاد تھا۔غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کہا کہ کینیا پولیس کے صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیا پولیس نے چارمیں سے ایک افسر کو پاکستانی تحقیقات کاروں کے سامنے پیش کرنے سے انکار کیا،یہ افسر ارشد شریف پر گولیاں چلانے والوں میں شامل تھا،اس افسر کا ہاتھ دو ہفتے قبل زخمی ہوا تھا،افسرتک رسائی نہ دینا عجیب بات ہے کیونکہ اس کا بیان اہم ہوتا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کی پولیس کے تین شوٹرز سے پوچھ گچھ کی، تینوں شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضاد تھا اور بیانات غیر منطقی تھے، اگلا قدم ارشد شریف کی موت کے مقدمے کا ایکسٹرا ڈیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت پاکستان کے اندر ایف آئی اے میں اندراج ہے، یہ اندراج وفاقی حکومت کے احکامات پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کینیا پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت صحافی کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے، مشترکہ ٹیم کی تحقیقات ابھی غیر حتمی ہیں اور ٹیم بہت جلد متحدہ عرب امارات جائے گی۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...