اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ پر مقدمے کے اندراج کو ایف آئی اے کے اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں حکومت تبدیلی کی سوشل میڈیا مہم کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس بابر ستار نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے متنازع ٹوئٹس پر شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔عدالت نے متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ درج کرنے کو ایف آئی اے کے اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے یہ کیس درج کر کے ریاست کا مذاق بنایا۔ ایف آئی آر کا مقصد اظہار رائے پرغیرقانونی سینسرشپ لگانا تھا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ کرنے سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا۔ ٹوئٹ کرنے والے کے اپنے الفاظ میں جب تک کچھ غلط نہ ہو جرم نہیں۔عدالت نے کہا کہ متنازع ٹوئٹ میں مخصوص ٹرینڈ سے متعلق کہا گیا اس میں لکھنے پر ادارے ماورائے قانون کارروائی کر سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کا ایسی ٹوئٹ پر کریمنل کیس بنا کر عوام کے ذہن میں شبہات کو تقویت دینا المیہ ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر صارف نے ویگو ڈالے اور ماورائے قانون جبری گمشدگیوں کی بات کی تھی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...