نیویارک(این این آئی )پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو غیر متوازن اور حقیقت کے برعکس قرار دیتے ہوئے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 10 نومبر کو قرارداد پیش کی گئی جس میں گزشتہ سال طالبان حکومت آنے کے بعد افغانستان میں عدم استحکام، تشدد کے واقعات ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی سمیت خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 ارکان میں سے قرارداد کے حق میں 116 ووٹ جبکہ 10 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔جن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ان میں پاکستان ، چین، روس، بیلاروس، برونڈی، شمالی کوریا، ایتھوپیا، گنی، نکارگوا اور زمبابوے شامل ہیں۔قرارداد کا عنوان افغانستان کی صورتحال تھا جس میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور افغان شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔قرارداد میں افغانستان کی خراب معاشی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات پر زور دیا۔جنرل اسمبلی نے افغانستان میں القاعدہ اور عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔قرارداد میں بتایا گیا کہ افغانستان میں لاکھوں شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ملک میں انسانی بحران سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...