سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دیویندر سنگھ بہل کی قیادت میں سوشل پیس فورم کا ایک وفد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشہ ما ہ شہید ہونے والے نوجوانوں سجاد احمد ملہ، جنید رشید وانی اور وسیم احمد ماگرے کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے امام صاحب شوپیاں ، ٹہاب پلوامہ اور کولگا م کے علاقوں میں گیا۔ دیویندر سنگھ نے اس موقع پر مزید کہا کہ کشمیر ی ایک عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اپنی وجد وجہد ضرور کامیاب ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور اس نے عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے بے خبر رکھنے کی غرض سے علاقے میں میڈیا پر بھی قدغیں عائد کر رکھی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب بھارت مقبوضہ علاقے یں نام نہاد ضلعی ترقیاتی کونسل کا انتخابی ڈھونگ رچانے جا رہا ہے جسے کشمیری عوام نے مسترد کر دیاہے۔ سوشل پیس فورم کا وفد جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے سراج العلوم سکول کے معلم عبدالحق بٹ کے گھر بھی گیا۔ بھارتی پولیس نے عبدالحق بٹ کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کر رکھا ہے۔