اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ چھوڑنے والے مقف کو غلط رپورٹنگ کا نتیجہ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکا ہمیں غلام نہ سمجھے، رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں، فنانشل ٹائمز میں اوریجنل الفاظ کچھ اور تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم امریکا سے بہت اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم امریکا سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غلام نہ سمجھیں، ہمیں ان سے وہی تعلقات چاہئیں جو ان کے بھارت سے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تعلقات خراب نہیں ہیں، عمران پر حملے پر امریکا نے مضبوط ری ایکشن دیا، خفیہ ملاقاتوں کا ایشو نہیں ہے، ہمارے لوگ امریکی سفارت خانے میں بلانے پر ضرور جائیں گے، ان سے دشمنی نہیں مگر وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...